ٹرین حادثات کا شکار دو افراد ہلاک

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) فتح نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 24 سالہ ناگرجنا جو بی ٹیک کا طالب علم تھا ۔ ضلع کڑپہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنے ساتھی سے ملاقات کیلئے فتح نگر آیا اور نیچر کیور فتح نگر ریلوے اسٹیشن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 28 سالہ آر سرینواس پیشہ خانگی ملازم ساکن جنارم ضلع میدک اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے صنعت نگر علاقہ آیا تھا اور واپسی کے دوران ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔