ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان تینوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 50 سالہ شخص جو حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور ٹرین حادثہ میں30 سالہ شحص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ 28 جنوری کے دن عمدہ نگر اور حفیظ پیٹ کے درمیان ریلوے لائین پر اس شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی تھی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص جو کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔