ٹرین حادثات میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 43 سالہ شنکریہ جو پیشہ سے کرانہ دکان کا مالک تھا ۔ ملگ ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل مولی علی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے ٹرین حادثہ میں 35 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نامعلوم شخص سکندرآباد اور جیمس اسٹریٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔