حیدرآباد /25 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں بتایا جاتا ہے کہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ اروند عرف چنا جو تاڑبن سکندرآباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس نے کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کے درمیان خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ 31 سالہ کے ستیش جو پیشہ سے ڈرائیور مشیرآباد رام نگر میں رہتا تھا ۔ جامعہ عثمانیہ اور ودیانگر ریلوے لائین کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ستیش ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص جس کو شناخت نہیں ہوپائی بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب اس شخص نے ٹرین کی پٹری پر سر رکھ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ رمیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ گنڈلہ پوچم پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ 21 جون کے دن پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔