حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور نامپلی ریلوے حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 48 سالہ سرینواسلو جو وید یوتھ سویدھا میں عارضی ملازم بتایا گیا ہے ۔ نریڈمیڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون بھیمااماں جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن تکارام کی بیوی تھی ۔ آج صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے نے بتایا کہ ایک 50 سالہ شخص راملوجو پیشہ سے خانگی ملازم اور خیریت آباد علاقہ کا ساکن تھا آج صبح خیریت آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ خیریت آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثات میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔