ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 4 افراد بشمول 2 طالبات فوت ہوگئیں ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 2 افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے نامپلی کے مطابق 21 سالہ پوانی جو ریلوے کوارٹرس کے ساکن مگلایا کی بیٹی تھی ۔ بی ٹیک طالبہ بتائی گئی ہے ۔ پوانی کل ایم ایم ٹی ایس میں سفر کر رہی تھی کہ بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن پر چلتی ٹرین سے گرکر فوت ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 20 سالہ چتینیہ جو میڑپلی علاقہ کے ساکن ناگاراجو کی بیٹی تھی ۔ بی کام کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ کل ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر وہ فوت ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے بتایا کہ 37 سالہ نامعلوم شخص جو عمدہ نگر اور بدویل کے درمیان کل رات ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ فلک نما اور بدویل کے درمیان ایک 30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ رانی جو شیورامپلی علاقہ کے ساکن یعقوب کی بیوی تھی ۔ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ اس خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا ۔ اس کا شوہر پیشہ سے چوکیدار تھا جھگڑے کے بعد اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔