حیدرآباد۔/23جنوری، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 38سالہ شیخ احمد جو چنچلگوڑہ علاقہ کے شیخ حسین کا بیٹا تھا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے وہ کل رات دبیر پورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35سالہ حمایت علی جو یوسف گوڑہ کا ساکن تھا پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے کل وہ چلتی ٹرین سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 41سالہ دھرما ریڈی جو لاری کلینر تھا تما پور نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے وہ کل یاقوت پورہ اور اپو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 35سالہ شخص حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔