ٹرین حادثات میں زخمی افراد کی موت

حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز)نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ سنتوش جو پیشہ سے پینٹر تھا فتح نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل صنعت نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دوسرے حادثہ میں ایک 30 سالہ شخص فوت ہوگیا جو بھرت نگر اور بورا بنڈہ علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں زخمی ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔