حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک شخص چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 36 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ پوچماں بستی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل شام وہ ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا حادثہ کاچی گوڑہ اور ودیا نگر ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔