ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک شخص نے بیوی کے سسرال آنے سے انکار پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس شخص نے بلارم کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 34 سالہ شنکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بلارم میں رہتا تھا ۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد بیوی اپنے مائیکے چلی تھی اور گذشتہ روز شنکر اپنی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا اور بیوی سے بات چیت کی تاہم بیوی نے شوہر کے ساتھ آنے سے انکار کردیا ۔ بیوی کی بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ملک پیٹ اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔