-ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) کاچی گوڑہ اور نامپلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 20سالہ سائی کرشنا جو مدھوبن کالونی کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا کل رات بدویل اور عمدہ نگر کے علاقہ میں پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 35سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے کل رات نکلس روڈ اور خیریت آباد ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔