حیدرآباد /17 جولائی ( سیاست نیوز ) نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 50 سالہ وائی وینکٹیش جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 72 سالہ سریدھر سوامی جو پیشہ سے مزدور تھا نلہ گٹہ کے علاقہ میں رہتا تھا وہ کل رات جیمس اسٹریٹ اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔