ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطاق 40 سالہ وینکٹیشور راؤ جو پیشہ سے کیٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ کندیکل گیٹ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک 45 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہاتھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔