حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد اور کاچیگوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 26 سالہ آنند جو پیشہ سے مزدور تھا، علی آباد علاقہ شاہ میرپیٹ کا ساکن تھا۔ کل یہ شخص صنعت نگر اور امو گوڑہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق ایک شخص جو کل دبیرپورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہو پائی ہے جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔