ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس کے حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ کرشنا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ یہ شخص بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ دوسرے ٹرین حادثہ میں ایک 25 سالہ نامعلوم شخص جو نامپلی اور لکڑی کا پل کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نامپلی نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔