حیدرآباد /26 جولای ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بلارم ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثہ میں 55 سالہ ملیش ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص لیبر تھا جو بلارم میں رہتا تھا ۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق ایک اور حادثہ میں 48 سالہ پوسا راؤ ہلاک ہوگیا ۔ جو کسان تھا اور میڑچل میں رہتا تھا ۔ پوچاراؤ دبیرپورہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔