حیدرآباد ۔ /13 ستمبر (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٹرین سے اترنے کی کوشش میں ایک شخص فیروز ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک پیشہ سے خانگی ملازم اور آصف نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص وقارآباد گلبرگہ ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ ٹرین سے اترنے کی کوشش سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 55 سالہ مان سنگھ پیشہ سے کسان تھا کتہ گڈیم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو خیرت آباد اور نکلس روڈ کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔