حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 81 سالہ ضعیف شخص دیو راجو جو پیشہ سے کسان ضلع گوداوری ریاست آندھراپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر 10 سے پلیٹ فارم نمبر ایک جانے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے حکام کے مطابق پلیٹ فارم تبدیل کرنے کے دوران جنم بھومی ایکسپریس کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ دیوا شواناتھم جوگاندھی نگر علاقہ کے ساکن مولومن انیل کمار کی بیوی تھی یہ خاتون کل سیتاپھل منڈی ریلوے اسٹیشن پر ایم ایم ٹی سی کے ذریعہ پہونچی اور ٹرین سے اترنے کے دوران اسی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔