ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ خاتون لکشمی جو بنگلور رنگا ریڈی علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی۔ یہ خاتون ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ گوپی ناتھ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا چلگل گوڑہ علاقہ کا ساکن اپو گوڑہ اور فلک نما کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔