ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تاہم ان دونوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 20 سالہ نامعلوم خاتون جو کل حفیظ پیٹ اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دوسرے ٹرین حادثہ میں جو آج صبح نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی عمر تقریباً 58 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔