حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق مہیندر جو کار میکانگر کا ساکن تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر بتایا گیا ہے ۔ اس نے ایک لڑکی سے محبت کی تھی لیکن اس کی موت کے بعد اس کے والدین نے سوجنیا نامی ایک لڑکی سے اس کی شادی کردی ۔ کل آفیس سے واپسی کے دوران اس نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خود کشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 60 سالہ گوپااماں جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن پلایا کی بیوی تھی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران 24 مارچ کو ٹرین کے دھکہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔