حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ تاہم خاتون کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 38 سالہ وینو جو پیشہ سے لیبر شادنگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل وینو فلک نما اور اپوگوڑہ علاقہ میں ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا جبکہ نامپلی ریلوے پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون جس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے، آج صبح بھرت نگر اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی، ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔