ٹرین حادثات میں دو افراد اور چار بھینس ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ مادھاپور کے علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر 4 بھینس ہلاک ہوگئیں ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 50 سالہ کرانتی کمار جو پیشہ سے چوکیدار تھا بلکم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص آج بھرت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ نریش جو پیشہ سے مزدور ۔ سنجیویا نگر تلک نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج صبح یہ شخص ودیا نگر اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ مادھاپور کے علاقہ میں پٹریاں عبور کررہی چار بھینس ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔