حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں سکندرآباد علاقہ کی خاتون فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 42 سالہ ملیکا بیگم جو وارثی گوڑہ علاقہ کے ساکن انور اللہ کی بیوی تھی ۔ کل شام خاتون یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔ اسی دوران چھتری ناکہ میں ٹرین کے دھکہ سے اور بدویل کے علاقہ ٹرین کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص جو کل للت باغ علاقہ میں ریلوے ٹریک کے قریب سے گذر رہا تھاکہ ٹرین کے دھکہ سے سڑک پر گر پڑا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ علاقہ کے مطابق ایک 45 سالہ نامعلوم شخص جو کل بدویل اور شیو رام پلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنیکی کوشش کر رہاتھا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس اور ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔