حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئیں جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 34 سالہ خاتون شکتی نرملا جو میٹالہ بستی فتح نگر علاقہ کے ساکن بابو راؤ کی بیوی تھی یہ خاتون ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق نرملا ٹرین میں سفر کررہی تھی کہ مشتبہ طور پر چلتی ٹرین سے گر کر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی ذرائع کے مطابق ایک خاتون جس کی عمر تقریبا 27 سال بتائی گئی ہے ۔ حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک 25 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ آرٹس کالج اور جامعہ عثمانیہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔