حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور ریلوے پولیس نامپلی حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ وجئے جو گولی پورہ علاقہ کے ساکن وائی وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ 26 مارچ کے دن تماپور اور عمدہ نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 49 سالہ سدرشن جو کرشنا نگر کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن ملیا کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ 26 مارچ کے دن وہ کاچی گوڑہ اور ودیا نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ ایچ وائی راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھاآدتیہ نگر حفیظ پیٹ کا ساکن تھا وہ ہائی ٹیک سٹی اور حفیظ پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔