حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ رامیش جو پیشہ سے مزدور تھا گوپال پلی گھنڈرہ کا ساکن تھا کل رات گھٹکیسر کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ملک پیٹ کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شحص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق32 سالہ نامعلوم شخص جو شیورامپلی اور بدویل کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
میاں پور میں نوجوان کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک نوجوان نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 18 سالہ پون کمار جوگو کل پلانس میاں پور کے ساکن نرسمہا چاری کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔