ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 28 سالہ موہن کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ضلع اننت پور کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 30 مئی کے دن یہ شخص ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین پر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 38 سالہ گوپال جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ گڈلہ پاڈو ضلع میدک کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جو پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ حسین ساگر کے علاقہ میں ریلوے لائین کو عبور کرنے کے درمیان پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ہاسپٹل میں زیر علاج قیدی کی موت
حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) نامپلی کے علاقہ میں ایک قیدی کی موت کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 63 سالہ قیدی بابو جو مہدی نواز جنگ کینسر ہاسپٹل میں زیر علاج تھا ۔ کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اس قیدی کو 27 مئی کے دن ورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل سے حیدرآباد ایم این جے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ 2016 کے دوران گانجہ کے معاملہ میں پولیس نے کارروائی کے بعد اسے ورنگل جیل منتقل کیا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع نظام آباد بتایا گیا ہے ۔ پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔