ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 19 سپٹمبر (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے بتایا کہ سورنا نامی 32 سالہ خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ جو ضلع محبوب نگر کے متوطن بھکشاپتی کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے آج عمدہ نگر اور تماپور کے درمیان ریلوے لائن پر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 46 سالہ پریم کمار جو پیشہ سے کارپنٹر بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔ 18 سپٹمبر کو وہ گھر سے روانہ ہوا اور واپس نہیں آیا جو بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا۔ نامپلی ریلوے پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ نامعلوم شخص حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔