ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ ان میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ دبیر پورہ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا ۔ علاقہ میں دلخراش اور خوفناک مناظر دیکھ کر عوام خوفزدہ ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے معاملہ کی کارروائی انجام دی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 35 سالہ بھارتی جو شیر لنگم پلی علاقہ کے ساکن نریندر پرساد کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک 60 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ عمدہ نگر اور تما پور کے درمیان ریلوے لائین پر چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ، ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔