حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 26 سالہ حبیب جو پیشہ سے مزدور تھا دھارور ضلع رنگاریڈی کا متوطن بتایا گیا ہے وہ کل فلک نما اور شیورامپلی کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔حبیب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے بتایا یہ ایک 45 سالہ شخص انجایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔
جگارم ضلع محبوب نگر کا ساکن تھا ۔ ذریعہ ٹرین مزدوری کیلئے شہر آیا ہوا تھا اور ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے پٹریوں کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 49 سالہ عائشہ بانو جو چھاونی نادے علی بیگ علاقہ ساکن اشتیاق کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنی لڑکی کی شادی کے کاموں میں مصروف تھی کہ اچانک ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا اور وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ فلک نما اور دبیرپورہ ریلوے لائنس پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔