ٹرینڈز کی تاج کرشنا بنجارہ ہلز پر نمائش و فروخت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹرینڈز ، نمائش و فروخت کا آج 18 دسمبر سے 10 بجے دن تا 10 بجے شب تاج کرشنا بنجارہ ہلز پر اہتمام کیا گیا ہے ۔ مسز سنتھی کاتھیراون کے ٹرینڈ ویواہ کلکشن کی نمائش میں شادی کے سیزن کے اعتبار سے مکمل تیاری فراہم رہی ۔ اس ویڈنگ سیزن میں آپ ہر وقت سادہ اور پرکشش انداز کالک اپنا سکتی ہیں ۔ ٹرینڈز نمائش و فروخت سے 3 لاکھ سے زیادہ روایتی اور ہم عصر ڈیزائنوں میں سے انتخاب کی سہولت کے ساتھ 60 سے زیادہ ماسٹر ڈیزائنرس نے اس کو پیش کیا ہے ۔ دستکاری میٹالک اور نان میٹالک زیورات جو قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں سے مرصع ، روایتی زیورات ، چوڑیاں ، پینڈنٹس ، بریسلیٹس ، ایر رنگس سے لے کر ڈیزائنر اور دستی ایمبرائیڈرڈ ساڑیاں ، ڈیزائنر بلاؤزیس ، ڈیزائنر چاندی کے زیورات ،

ڈیزائنر ڈریس میٹریل ، کرتیاں ، لہنگے ، بچکانہ ملبوسات ، خصوصی لیدر فرنشنگس ، ہوم ایکسیسریز ٹسارس اور سلک ساڑیاں ، چندیری سے روایتی ہینڈلومس تک ، فٹ ویر ، ممبئی سے اس کے علاوہ جارجٹ ڈیزائنر کرتیاں ، کاسمیٹکس ، تحائف کا سامان ، کچن ایکسیسریز وغیرہ ایک ہی چھت تلے دستیاب ہے ۔ ہوٹل تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز ، پر ٹرینڈز مسز سنتھی کاتھیراون کی خصوصی صدارت میں اس بات کی کوشش کررہا ہے کہ نئے اور اسٹابلشڈ ڈیزائنرس اور انٹرپرینرس کو ان کے پراڈکٹس / ڈیزائنس اس ایوینٹس کے ذریعہ پیش کرنے کا مسابقتی پلیٹ فارم فراہم کرے جو ہندوستان بھر سے شرکت کرنے والوں کے ساتھ جنوبی ہند میں اس طرح کی کامیابی نمائش کا انعقاد کررہا ہے ۔۔