حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : شادی بیاہ دیگر تقاریب کے لیے ٹرینڈز ویوا کلکشن کا 20 تا 21 جولائی ہوٹل تاج کرشنا حیدرآباد پر آغاز عمل میں آیا ۔ اداکارہ سمرت جوینجا نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ حیدرآباد میں شادی بیاہ دیگر تقاریب کے لیے ٹرینڈس ایگزیبیشن میں ایک چھت تلے دلہا دلہن کے ملبوسات ، ہوم ڈیکرس اور ایکساسریز اور اس سے زائد کا کلکشن دستیاب ہے ۔ سانتی کاتھیراون سی او ٹرینڈس نے بتایا کہ ٹرینڈس کے ہمہ اقسام کے ڈیزائنر ملبوسات کے تئیں حیدرآباد عوام نے ہمیشہ مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار بھی حیدرآبادی عوام کی امیدوں پر ٹرینڈس کے ملبوسات کھرے اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینڈس ایگزیبیشن میں پرانے اور جدید طرز کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی جو کہ یقینی طور پر ناظرین کو اپنی جانب راغب کرے گی ۔۔