ایک کروڑ مالیت کی اشیاء برآمد
حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) شی ٹیم نے شہر کے مختلف عوامی مقامات پر خواتین اور لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شی ٹیم مسز کویتا کی ہدایت پر شی ٹیم نے آج صبح 7 بجے اندرا پارک پہونچ کر وہاں پر موجود نوجوانوں پر کڑی نظر رکھی اور اُنھیں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پایا۔ پولیس نے بتایا کہ اِس کارروائی میں 18 سالہ محمد ظہورالدین ساکن بہادر پورہ، محمد سلام ساکن امبیڈکر، محمد عمران ساکن چادرگھاٹ، سید اسمٰعیل ساکن چندرائن گٹہ، سید جعفر ساکن چادرگھاٹ، محمد شوکت شریف ساکن یاقوت پورہ کو حراست میں لے کر اُن کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کے بعد رہا کردیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں شی ٹیم نے دلسکھ نگر بس اسٹاپ پر قابل اعتراض حرکتوں میں ملوث 40 سالہ محمد نعیم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اِس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کردیا۔