ٹریفک پولیس کارروائی کا شکار نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) ٹریفک پولیس کا جرمانہ ایک طالب علم کی موت کا سبب بن گیا۔ تلاشی مہم کے دوران پولیس جرمانہ کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس پر ہفتہ کی رات نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کو تلاش کرتی ہے اور ان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اور پولیس کارروائی میں قصوروار افراد کی کونسلنگ تک گاڑیوں کو ضبط کیا جارہا ہے اور کئی افراد کو پولیس کی اس کارروائی میں عدالتی کارروائی کا بھی سامنے کرنا پڑا۔ اس طرح کی تلاشی مہم ونستھلی پورم کے علاقہ میں بھی جاری تھی اور اس دوران 23 سالہ کیول کمار گوڑ پولیس کی تلاشی مہم میں جرمانہ کا شکار ہوا۔ یہ جرمانہ اور کارروائی اس نوجوان کی موت کا سبب بن گئی۔ کیول کمار گوڑ جو کارروائی سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا، اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے لی۔ کیول کمار صاحب نگر علاقہ کے ساکن رمیش کمار گوڑہ کا بیٹا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔