ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ

ورنگل /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل میں آئے دن سڑک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ آر ٹی اے حکام اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی عام ہوچکی ہے ۔ بغیر لائیسنس کم عمر لڑکوں کی ٹراویلنگ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ اس جانب ورنگل اربن ایس پی وینکٹیشور راؤ نے توجہ دیتے ہوئے عوام کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت انتباہ دیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں ضلع ایس پی اربن وینکٹیشوراؤ نے بتایا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر بھاری جرمانے کے ساتھ کورٹ کے حوالے کیا جائے گا ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ شراب پی کر ، بغیر لائیسنس ، گاڑی کی آر سی بک نہ رکھ کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف موٹر وہیلک ایکٹ کے تحت کیس بک کئے جائیں گے ۔ اکثر والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل مانگنے پر فوری دیتے ہیں ۔ اکثر یہ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ضلع اربن ایس پی نے بتایا کہ رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے پر 2 تا 5 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ انشورنس نہ ہونے پر 1000 جرمانہ ، بغیر لائیسنس گاڑی چلانے پر 500 جرمانہ ، گاڑی چلاتے وقت سیل فون پر بات کرتے ہوئے اور لوڈ ، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار ، تین سواری پر 500 تا 1000 ، 18 سال سے کم عمر والے گاڑی چلانے پر 500 روپئے تا ایک ہزار ، مالک موٹر سائیل پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ بغیر کسی کاغذات کے موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار روپئے ، آٹو چلاتے وقت یونیفارم نہ پہننے پر 100 روپئے جرمانہ ، اوور لوڈ پر 100 روپئے ، نو پارکنگ زون 100 روپئے اور نو انٹرنس زون میں آٹو داخلہ پر 100 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ آئے دن سڑک حادثوں کی روک تھام کیلئے آر ٹی اے ایکٹ پر سختی سے عمل آوری ضروری ہے ۔ نوجوان لڑکے لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلا رہے ہیں جو حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ شراب پی کر گاڑی چلانا تیز رفتاری سے بھی کئی ایک حادثات پیش آرہے ہیں ۔