ٹریفک سیفٹی قواعد پر مبنی امتحان

محبوب نگر میں کنگ بوڈو کراٹے کلب کے زیر اہتمام عوامی بیداری کی کوشش
محبوب نگر۔/10مئی، ( ذریعہ فیاکس ) محمد جہانگیر پاشاہ فاؤنڈر کنگ بوڈو کان کراٹے کلب کے مطابق مہاتماگاندھی روڈ ہائی اسکول پر گرمائی کراٹے کیمپ کے موقع پر ٹریفک سیفٹی قواعد پر انگریزی میں بچوں کیلئے امتحان منعقد ہوا۔ جس میں طلباء و طالبات جو کراٹے کی تربیت حاصل کرنے آئے ہوئے تھے انہوں نے ٹریفک رولس پر تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ جناب محمد رفیق احمد قادری ورکنگ پریسیڈنٹ کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کی صدارت میںمدارس کے اساتذہ سید خورشید علی کی نگرانی میں طلباء کا مقابلہ ہوا۔ اس موقع پر مسرز سید امین الدین قادری، گیانیشوری پرنسپل کستوربا ہائی اسکول، باگنا گوڑ ایس آئی لکشمن ریٹائرڈ ایس آئی اکسائیز، تروپتیا، ایم پی ڈی او، ایم اے مجید ستار جیویلرس مہمانان خصوصی کی حییثیت سے شریک تھے۔ ٹریفک پر بیداری کی آج کے دور میں ضرورت اور عوامی بیداری کے پیش نظر اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر جناب محمد رفیق احمد قادری نے کہا کہ آئندہ عوامی بیداری اور مزید معلومات کیلئے اسکول و کالجس کے طلباء و طالبات کیلئے بھی ایک وسیع پیمانے پر ٹریفک رولس پر مبنی تربیتی کیمپ کے ساتھ ساتھ حیدرآباد و دیگر مقامات کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی مدعو کرتے ہوئے تربیت دی جائے گی۔ اور امتحان بھی منعقد کردیا جائے گا اور اول و دوم آنے والے طلباء و طالبات کو انعامات دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر مسٹر باگیا گوڑ ایس آئی پولیس ریٹائرڈ نے ٹریفک پر طلباء کو بہترین مشورہ سے نوازا اور اول و دوم آنے والے تمام طلباء کو ان کی جانب سے انعامات دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر تروپتیا ایم پی ڈی او نے طلباء کے اول ، دوم آنے والوں کو 4جون کو منعقدہ جلسہ میں انعامات دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر جہانگیر پاشاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔