ٹریفک سب انسپکٹر جگتیال کے کشورنے جائزہ لیا

جگتیال 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کے کیشور نے جگتیال ٹریفک سب انسپکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ وہ اس سے قبل پدا پلی پر خدمات انجام دے رہے تھے ،2007 بیاچ سے تعلق رکھنے والے کے کشور کا تعلق مندا مری ضلع عادل آباد سے ہے ،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جگتیال میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں ہر ممکنہ اقدامات کریں گے ۔