ٹروڈو اور اظہر الدین کی کرکٹ

نئی دہلی۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ایشیائی سر زمین پر اآتے ہی کرکٹ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ ہندوستانی دورے پر وہ بھی بچوں اور کرکٹ کے لیجنڈ اسٹارز کے ساتھ میدان میں اتر آئے۔ نئی دہلی میں انہوں نے سابق کپتانوں کپل دیو اور محمد اظہر الدین کے ساتھ ملکر کرکٹ کھیلی۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ مہمان وزیراعظم جسٹن ان دنوں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ہندوستان کے دورہ پر ہیں ۔ جسٹن بڑے عہدہ پر فائزہونے کے باوجود سادگی دنیا بھر میں مشہور ہے۔