ٹرمپ کا تین لاطینی امریکی ممالک کی امداد ختم کرنے کا فیصلہ

میکسیکو سٹی 31مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی سرحد پر تارکین وطن کو روکنے کے لئے تین لاطینی امریکی ممالک کی 50 کروڑ ڈالر کی مدد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ٹرمپ کا یہ قدم تارکین وطن کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات میں سے ایک ہے ۔ امریکی سرحد پر مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کے مسئلہ پر امریکہ کا میکسیکو اور وسطی امریکہ کے ساتھ کشیدگی پہلے سے ہی برقرارہے ۔ ٹرمپ پہلے بھی یہ انتباہ دے چکے ہیں کہ اگر میکسیکو نقل مکانی کرنے والوں کے بہاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کرتا ہے تو وہ آئندہ ہفتے میں امریکی-میکسیکوسر حد یا کم از کم اس کے بڑے حصے کو بند کر سکتے ہیں۔’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق، محکمہ خارجہ نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ لاطینی امریکہ کے تین ملک ال سلواڈور، گوئٹے مالا اور ہونڈوراس کیلئے امداد پروگراموں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا‘‘میں نے گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور ال سلواڈور کو دی جانے والی ختم رقم کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔