ٹرمپ اور پوتن کی ملاقات آئندہ سال فن لینڈ میں ؟

ہیلسنکی، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اگلے برس ہیلسنکی میں دوبارہ ملاقات ہوسکتی ہے ۔اخبار ھیلسنگن سنومیٹ نے یہ اطلاع دی ۔فن لینڈ فی الحال آرکٹک کونسل کی صدارت کر رہا ہے ۔اجلاس کے انعقاد کا مقام بعد میں طے کیا جائے گا اور 6 نومبر کو امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے بعد مسٹر ٹرمپ چوٹی اجلاس میں جانے کا فیصلہ کریں گے ۔منتظمین پہلے ہی سے چوٹی کانفرنس کے لئے تاریخ مقرر کررہے ہیں اور ایک متبال یہ بھی ہے کہ آئندہ برس فروری میں ویلنٹائن ڈے والے ہفتے میں یہ ملاقات ہوسکتی ہے ۔ جاریہ سال جولائی میں دونوں صدور کی ملاقات ہوئی تھی۔