ٹرانسکو انجینئر رنگے ہاتھوں گرفتار

حیدرآباد۔/8اگسٹ، ( سیاست نیوز) یادادری بھونگیر سرکل کے بھونگیر ڈیویژن کے الکٹریسٹی ڈیویژنل انجینئر بی درگا راؤ کو اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود کے علاقہ میں واقع گرین پارک کالونی میں اے سی بی نے دھاوے کئے ۔ گتہ دار بھاسکر راؤ سے 8 لاکھ روپئے کے بلز پاس کرنے کیلئے بھونگیر الکٹریکل ڈی ای بی درگا راؤ 50ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔