ٹرانسپورٹ ٹیکس کے نئے طریقہ کار پر عمل آوری کے احکام جاری

حیدرآباد۔30مارچ ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں نئے ٹرانسپورٹ ٹیکس کے طریقہ کار پر عمل آوری کرنے کے آج احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ سابق میں ٹرانسپورٹ ٹیکس پر ہائیکورٹ کی جانب سے مقررہ مدت کل یعنی 31مارچ کو ختم ہورہی ہے ۔ لہذا حکومت تلنگانہ نے ٹرانسپورٹ ٹیکس کی وصولی کے نئے طریقہ کار پر عمل آوری کرنے کیلئے احکامات جاری کی ہے ۔ جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اب سے آندھراپردیش کے بشمول دیگر ریاستوں سے تلنگانہ کو آنے والی گاڑیوں پر ٹراسنپورٹ ٹیکس عائد کیا جائے گا لیکن ایسی گاڑیاں جو نیشنل پرمٹ کے حامل ہوں وہ گاڑیاں اس نئے ٹرانسپورٹ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔