حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) ٹرافک پولیس کارروائی کا شکار ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جو نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے دوران لنگر حوض میں پولیس کارروائی کا شکار ہوا تھا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ روی نارائنا جو پرشانت نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ دنوں یہ شخص لنگر حوض کے علاقہ میں ٹرافک پولیس کی تلاشی مہم کے دوران کارروائی کا شکار ہوا تھا جس کے بعد 19 فروری کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔