دبئی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیٹسمنوں نے آئی سی سی T20I درجہ بندی میں غلبہ حاصل کیا ہے، جن میں ویراٹ کوہلی آج یہاں جاری کردہ تازہ فہرست میں چوتھی پوزیشن پر سب سے اونچے مقام کے حامل ہیں۔ ویراٹ کے بعد سریش رائنا (5 واں مقام) اور یوراج سنگھ (چھٹا مقام) نمایاں بیٹسمنوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ تاہم کوئی بھی ہندوستانی بولر ٹاپ 20 پرفارمرس کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ ٹاپ 10 بولرز کے ٹیبل میں نو اسپنرز ہیں جبکہ سری لنکا کے نوان کلاسیکرا نویں پوزیشن پر واحد فاسٹ بولر ہیں۔ دریں اثناء سری لنکا کل شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں نمبر ایک رینک ٹیم کے طور پر شروعات کرے گا جس کے بعد ہندوستان کی پوزیشن ہے۔ ڈیفنڈنگ چمپین ویسٹ انڈیز چھٹے مقام کے ساتھ اپنی مہم شروع کرے گا۔