نئی دہلی ، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی پرعزم ٹارگٹ اولمپک پوڈیم (ٹاپ) اسکیم کے تحت مالی اعانت دینے کے سلسلے میں ابھی تک 106 اسپورٹس پرسنس کا انتخاب کیاگیاہے ۔ یہ اسکیم میڈل جیتنے کے قابل اتھلیٹس کو چار سالہ گیمس کیلئے اعلیٰ معیار کی تربیت اور تیاری کیلئے فنڈس فراہم کرتی ہے۔ وزیر اسپورٹس سرب نند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک سوال پر تحریری جواب میں بتایاکہ این ایس ڈی ایف سے ٹاپ اسکیم کیلئے 48882.50 لاکھ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم پر نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت عمل آوری کی جارہی ہے ۔
سریکانت ، کیشپ جرمن اوپن کے سکنڈ راؤنڈ میں داخل
مولیم ان در رور(جرمنی) ، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سرکردہ ہندوستانی شٹلرس کے سریکانت اور پی کیشپ ابتدائی چیلنج سے نمٹتے ہوئے 120 ہزار امریکی ڈالر والے جرمن گرانڈ پری گولڈ میں یہاں مینس سنگلز مقابلوں کے سکنڈ راؤنڈ میں پہونچ گئے ۔ سریکانت نے جاپان کے تاکوما یوڈا کو لگ بھگ ایک گھنٹے کے سخت مقابلے میں ہرایا اور اب انھیں نیدرلینڈ کے حریف کا سامنا کرنا ہوگا ۔ دوسری طرف کیشپ نے یوکرین کے حریف کو دو سیٹ کے میچ میں ہی واضح شکست دیدی ۔