حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ٹاٹا کروسیبل کیمپس کوئز 2016 باوقار کوئز ہے ، جو ملک بھر میں کالج طلبہ کو چیلنج کے لیے انٹیلی جنٹ فارمیٹ اور مساویانہ سوالات کے ساتھ آتا ہے ۔ اس کوئز کے حیدرآباد ریجنل راونڈ کو جیتنے کے لیے عثمانیہ میڈیکل کالج سے سید مصطفی ہاشمی اور سید مرتضیٰ ہاشمی نے 150 ٹیموں کو شکست دی ہے ۔ آج کیشو میموریل انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ سائنس ، نارائن گوڑہ میں اس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ چینائی میں زون 4 فائنلس میں 8 شہروں سے چیمپئینس کے محاذی اب ان کا مقابلہ ہے ۔ سید منظور اور منیر آئی سی ایس آئی نے رنرس اپ کا اعلان کیا ۔ ٹاٹا کروسیبل کیمپس کوئز کا 12 واں ایڈیشن ایک منفرد 20-20 گیم ہے ۔ جو T20 فارمیٹ فائنل کے بعد 20 سوال کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔ یہ کوئز 36 شہروں تک وسعت پاچکا ہے اور T20 فارمیٹ میں متعدد دلچسپ راونڈس ہوں گے ۔ حیدرآباد ریجنل راونڈ کے ونرس کو 75,000 روپئے انعام اور رنرس اپ کو 35,000 روپئے علی الترتیب دئیے گئے ۔ نیشنل فائنلس کے ونرس کو 5,00,000 روپئے کے ہمراہ ٹاٹا کروسیبل ٹرافی دی جائے گی ۔ ( سورس پر ٹیکس منہائی کے تابع ) مسٹر کے موہن چندرن ، ایریا ڈائرکٹر ، حیدرآباد اور جنرل منیجر تاج کرشنا نے ونرس کو تہنیت پیش کی ۔۔