حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سرویس کی ٹیلی کام برانڈ کمپنی ٹاٹا ڈوکومو نے آج آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے پری پے جی ایس ایم کسٹمرس کے لیے 31 روپئے سے ماہانہ ڈاٹا پیاکس کو متعارف کیا ہے ۔ چار ماہانہ ڈاٹا پیاکس 31 روپئے ، 58 روپئے ، 95 روپئے اور 125 روپئے کی کارآمدگی 30 یوم اور پیشکش 2g ڈاٹا کے 100 ایم بی ، 250 ایم بی ، 750 ایم بی اور 1gb بالترتیب رہے گی ۔ کسٹمرس اپنے ڈاٹا استعمال ضروریات کے مطابق ڈاٹا پیاکس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ ابھیجیت کشور ہیڈ موبیلٹی بزنس فرنٹ آندھرا پردیش تلنگانہ ٹاٹا ڈوکومو نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے ٹاٹا ڈوکومو کے نئے ماہانہ پری پے ڈاٹا پیاکس پر اظہار مسرت کیا ۔۔