ٹاٹا ڈوکومو کے غیر محدود پوسٹ پے پلانس کا اعلان

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سروسیس لمٹیڈ
(TTL) کے یونیفائیڈ ٹیلی کام برانڈ ، ٹاٹا ڈوکومو کی جانب سے آندھرا پردیش میں اس کے نئے اور موجودہ پوسٹ پے کسٹمرس کے لیے غیر محدود پلانس کے رینج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ کمپنی بہت ہی قابل گنجائش قیمتوں پر کسٹمرس کو ہیوی ڈیٹا بنیفٹس کے آفرس متعارف کررہی ہے ۔ پوسٹ پے سبسکرائبرس 650 روپئے ، 850 روپئے ، 1000 روپئے اور 1250 روپئے قیمتوں کے پلانس کے ساتھ فوٹان ، فوٹان میاکس WFI ، فوٹان میاکس اینڈ فوٹان پلس پراڈکٹس کیاٹیگریز پر غیر محدود پلانس سے استفادہ کرسکتے ہیں اور براوسنگ کرسکتے ہیں ۔ یہ پلانس ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ WFI کے خواہاں چھوٹے اور متوسط انٹرپرائز اور گھر کے لیے نہایت موزوں ہیں ۔ پوسٹ پے کسٹمرس صرف 1000 روپئے اور 1250 روپئے میں بالترتیب 20gb اور 30gb ڈیٹا تک استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ان پلانس کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر ابھیجیت کشور ، موبیلٹی بزنس یونٹ ہیڈ ، آندھرا پردیش سرکل ٹاٹا ڈوکومو نے کہا کہ ہم کسٹمرس کو ان کے پیسہ کے مول کے پلانس فراہم کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔ اس طرح کے آفرس ہمارے توسیعی پروگرام کا حصہ ہیں ۔۔