حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ڈوکومو پری ۔ پے یوزرس اب ان کی موجودہ ڈیٹا پیاک وئیلیڈیٹی ختم ہونے سے قبل ان کے غیر مستعملہ ڈیٹا فوائد کو فارورڈ کرسکتے ہیں ۔ یوزرس اب 2G کے لیے ایک 2G ڈیٹا پیاک کے ساتھ ریچارج کرتے ہوئے اور 3G کے لیے ایک 3G ڈیٹا پیاک کے ساتھ ریچاری کرتے ہوئے ان کے ان یوزڈ ڈیٹا بیلنس کو فارورڈ کرسکتے ہیں ۔ گریندر سنگھ سندھو ، ہیڈ مارکٹنگ ، موبیلٹی ، ٹاٹا ڈوکومو نے کہا کہ ٹاٹا ڈوکومو پر ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ لبریٹنگ پراڈکٹس اور سروسیس کو متعارف کرتے ہوئے ہمارے کسٹمرس کی زندگیوں کو آسان اور سہل بنایا جائے ۔ کسٹمرس کو آخری مرتبہ کئے گئے ری چارج سے دستیاب ڈیٹا کے باقی اماونٹ کو معلوم کرنے کے لیے صرف *111*1# ڈائیل کرنا ہوگا ۔۔